• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔ 

بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی۔ 

آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 کا ٹارگٹ دیا تھا۔

بھارت کے جسپریت بھمرا اور محمد سراج نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔

واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارت نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 104 رنز پر آل آؤٹ کر دیا تھا اور مہمان ٹیم کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید