کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں نائیجیریا نےمغربی افریقا کے ملک آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے شکست دے دی۔سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں کسی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ نائیجیریا کے خلاف آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 7 بیٹرز ایک بھی رن نہ بنا سکے۔ نائیجیریا نے 4وکٹ پر 271رنز بنائے تھے۔ سلیم 112رنز بناکر نمایاں رہے۔