• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ نیپال اور بنگلہ دیش کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں نیپال نے افغانستان کو 108 رنز سے شکست دے دی۔ نیپال نے دو وکٹ پر 228 رنز بنائے، پدم بدیلا نے 92 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 120 رنز بنا سکی ۔ باغِ جناح میں بنگلہ دیش بلائنڈ نے سری لنکا کو 25 رنز سے ہرایا۔ ناکام سائیڈ168 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹ پر 142 رنز بنا سکی۔ سری لنکن کپتان چندنا دیشاپریا نے 56 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش بلائنڈ کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے، جبکہ بھارت کے میچ میں واک اوور دیا گیا تھا سری لنکا بلائنڈ نے تین میچز میں سے دو جیتے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید