• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: تین ملکی کرکٹ فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز میں دونوں ٹیموں نے چار چار میچ کھیلے، تین، تین جیتے اور ایک ایک ہارا ہے۔ کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، فائنل میں بھی اچھی کارکردگی پیش کرینگے۔ شاہ زیب خان اور عثمان خان کی اوپننگ جوڑی زبردست فارم میں ہے۔ عثمان نے چار میچوں میں 102 کی اوسط سے 306 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شاہ زیب نے 92.33 کی اوسط سے 277 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بولنگ یونٹ میں فاسٹ بولرز عبدالسبحان، علی رضا اور محمد احمد چھ چھ ، فہام الحق پانچ اور علی چار وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انجرڈ محمد حسن خان فائنل کے ساتھ ساتھ انڈر 19 ایشیا کپ سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔ متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید