• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے سے دوسرا ون ڈے آج، پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹار کھلاڑیوں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم کو مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بنتے ہی پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو حیران کن شکست ہوئی ۔ زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے منگل کو میچ جیتنا ہوگا ،اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر80رنز سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ اتوار کو بولا وایو میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ دی اورمیزبان ٹیم205رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان نے6وکٹ پر 60رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ون ڈے سیریز ہے۔ انہیں چیمپئنز ٹرافی تک یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے لیے دن اچھا نہیں رہا، زمبابوے کی ٹیم، بالخصوص سکندر رضا کی تعریف کرنا ہوگی۔ زمبابوے نے ہمارے بیٹرز کو دباؤ میں رکھا ہم دباؤ سے نکل نہیں سکے، موذاربانی اور نگاراوا بہت تجربہ کار بولرز ہیں۔

اسپورٹس سے مزید