• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد سموگ، اوقات کار کی خلاف ورزی پر 56 املاک سیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) انسداد سموگ کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ، 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 56 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کئے گئے اور 19 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ سٹی زون میں دوران چیکنگ کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 14 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا، اے سی ماڈل ٹاؤن نے 18 ،اے سی رائیونڈ نے 3 ،اے سی شالیمار نے 9،اے سی راوی نے 6،اے سی اقبال ٹاؤن نے 3،اے سی واہگہ نے 5، اے سی نشتر نے 35 اوراسسٹنٹ کمشنر صدر نے 10 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں۔ ڈی سی موسی رضانے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔
لاہور سے مزید