• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی موقع نہیں مل رہا: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی موقع نہیں مل رہا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کل ایک دم سے بھاگے اس کے بعد پروپیگنڈا شروع ہوگیا کہ اتنی ہلاکتیں ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہلاک ہوا ہے تو ہمیں بتائیں، اگر کوئی بندہ مرا ہے تو اس کی تفصیل مجھے بتا دیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوئی افغان شہری 31 دسمبر کے بعد این او سی کے بغیر اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا۔

واضح رہے کہ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ احتجاج کے دوران ہمارے متعدد لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن تھے، ہم پر تشدد اور گولیاں کیوں برسائی گئیں؟ ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا  تھا کہ مجھ پر 9 مئی کے مقدمات درج ہیں، کوئی ایک ویڈیو دکھا دیں جہاں میں ہوں، جس ملک میں وزیرِ اعلیٰ کو انصاف نہ مل سکے عام پاکستانیوں کی کیا اوقات ہے۔

قومی خبریں سے مزید