• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 90 فیصد خواتین، 80 فیصد مرد جبکہ 65 سے 70 فیصد بچے وٹامن ڈی کی کمی کا شکار، میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

راولپنڈی (ساجد چوہدری) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی اور سکاٹ مین فارماسیوٹیکلز کے زیراہتمام خصوصی سیمینار بعنوان وٹامن ڈی کی کمی (وجوہات، علامات اور علاج) آخر پاکستان کے 90فیصد افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں ہیں؟ ہوا جس میں ماہرین صحت نے وٹامن ڈی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ سورج کی روشنی (دھوپ) سےمستفید نہ ہونے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دودھ کا کم استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء کا خیال نہ رکھنا بھی وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ ہے، پاکستان میں 90فیصد خواتین، 80فیصد مرد جبکہ 65سے 70فیصد بچے وٹامن ڈی کی کمی کا شکارہیں، وٹامن ڈی کو انتہائی اہم وٹامن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وٹامن ڈی جسم کے سیلز اور دیگر فنکشن کو برقرار رکھتا ہے، دھوپ سے مستفید نہ ہونا، دودھ کا کم استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء کا خیال نہ رکھنا بھی وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ ہے ،وٹامن ڈی کی کمی سے جسم کے سارے اعضاء متاثر ہوتے ہیں، وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ ہمارا لائف سٹائل بھی ہے، وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیوں کا درد، پٹھوں میں کھچائو، خواتین میں گائناکالوجی جیسے مسائل درپیش آسکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید