• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی چیمپئنز ٹرافی کہیں اور کروانے کی کوشش

بھارت نے مکمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر لے جانے کےلیے لابنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بھی بھارتی حربے بلاک کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلا ڈائز اور اعلیٰ حکام سے اہم ترین مذاکرات کیے، جس میں انہوں نے پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کر دیا۔

محسن نقوی نے جمعرات کو آئی سی سی سے دو ٹوک بات کی اور وکلاء سے مشاورت کر کے قانونی مشورے بھی لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر انکار کر رہا ہے تو حکومت کا خط دکھائے جس میں پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات موجود ہونی چاہئیں، خط کے بغیر کوئی اور جواز قبول نہیں کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید