• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم: فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 124 ہو گئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 10 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہو گئی ہے جبکہ 178 زخمی ہوئے ہیں۔

علاقے میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کے مطابق قیامِ امن کے لیے فریقین کے عمائدین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں فائر بندی اور آمد و رفت کے راستے کھولنے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید