لاہور(این این آئی) اسموگ کا روگ کم نہ ہوا، صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا۔باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 303ریکارڈ کی گئی، کینٹ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 519پر جا پہنچا، یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 410ریکارڈ کیا گیا، ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 318رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تک جا پہنچا۔ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔