• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشک بچن کا شادی شدہ مردوں کو مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کی جانب سے شادی شدہ مردوں کو دیا گیا یہ مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 

ابھیشیک نے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ شو 2024 میں فلموں میں اپنی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے دلچسپ باتی کی۔ 

گفتگو کے دوران بیویوں سے متعلق سوال کے جواب میں ابھیشیک بچن نے مردوں کو مشورہ دیا کہ جیسا آپکی بیوی کہتی ہیں ویسا کریں۔

واضح رہے کہ انکی اہلیہ ایشوریا رائے اور انکے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ 

ایشوریا رائے اور ابھیشک کے درمیان طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب وہ امیر ترین بھارتی صعنتکار اور ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں الگ الگ نظر آئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید