• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ڈائلسز مشینوں کی خریداری نہ ہوسکی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے نئی ڈائلسز مشینوں کی خریداری کا عمل تاخیر کا شکارہو گیاہے ، کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی 95 ڈائلسز مشین اور 12آر او پلانٹ کی دستایزات مکمل نہ کر سکی ، دستاویز کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے اسے دو سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا نجی کمپنی کو 2مئی2024سے ڈائیلاسز مشین کی فراہمی کے لیے آرڈر جاری کیا گیا ہے ،کمپنی نے 5 ماہ کے اندر اندر ڈائلسز مشینیں محکمہ صحت کو فراہم کرنا تھی ،کمپنی نمائندوں نے محکمہ صحت کو بتایا کہ جاپان میں کمپنی کی ایک سائیٹ پر آگ لگنے سے پرزہ جات بنانے کا عمل رک گیا ، آگ لگنے کے حوالے سے بھی دستاویزات فراہم نہ کی جا سکیں۔
لاہور سے مزید