جنوبی کوریا کے مشہور اداکار پارک من جے 32 سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔
پارک من جے کی موت چین میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
اداکار کی ایجنسی ’بِگ ٹائٹل‘ نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر ان کی موت کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
پوسٹ میں ایجنسی کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ باصلاحیت اداکار پارک من جے جنہوں نے ہمیشہ اپنے کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ہم اداکار کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔
پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگرچہ ہم اب پارک من جے کو اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتے لیکن ہم اُنہیں ایجنسی کے ایک قابلِ قدر اداکار کے طور پر ہمیشہ فخر سے یاد رکھیں گے۔
اداکار کی اچانک موت پر ان کے چھوٹے بھائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے پیارے بھائی اب اس دنیا میں رہے، مجھے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اُنہیں یاد رکھیں گے اور انہیں الوداع کہنے کے لیے آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پارک من جے کی آخری رسومات سیؤل نیشنل یونیورسٹی اسپتال میں آج ادا کی جائیں گی۔