بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے 2 افراد کے قتل میں ملوث اپنی بہن عالیہ فخری سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نرگس فخری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اپنی بہن سے رابطے میں نہیں ہیں۔
اداکارہ کے مطابق بہن کے امریکا میں 2 افراد کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نرگس فخری کی 43 سالہ بہن عالیہ فخری کو امریکا میں سابق بوائے فرینڈ کے گھر کو نذرِ آتش کرنے اور ان سمیت دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واقعے میں عالیہ فخری کے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست ہلاک ہو گئی تھی۔