پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 5 ہزار 61 پر آ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1لاکھ 5 ہزار 294 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا۔
گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 77 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کا تھا۔