پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے آج صبح گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا جس کے بعد کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نے آج بھی ریکارڈ ساز سفر طے کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 284 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 4 ہزار 559 پر آ گیا۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 680 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔