• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔

ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی ہوا۔

نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی میں تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے ہوئے ہیں۔

پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید