اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن معاملے پر بلاول بھٹو ہمارے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی وفد کی صورت میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے گپ شپ کی ہے، اچھی چائے پی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے نہیں، صدر تو ریاست کا ہوتا ہے۔
کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر بلاول بھٹو پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل پر دستخط میں رکاوٹ کہیں اور سے آرہی ہے،صدرمملکت کو اعتراض نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے ریاست کوکوئی ایشو ہو،بلاول نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے،امید ہے کہ بہترحل نکل آئے گا۔