• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر چترال میں مارخور کا شکار


امریکی شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر چترال میں مارخور کا شکار کر لیا۔ 

شکاری رونالڈ جوویٹن نے کشمیری مارخور کے شکار کا پرمٹ اکتوبر میں 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر کی بولی لگا کر حاصل کیا تھا۔

ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق امریکی شکاری رونالڈ جوویٹن نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا۔ 

شکار کیے گئے کشمیری مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49 انچ سے زیادہ ہے۔ 

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق یہ رواں سیزن کا پہلا شکار تھا۔

واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید