• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری جامعات کا وائس چانسلر اپنی مرضی سے پرو وی سی کا چارج نہیں دے سکتا، اسماعیل راہو

وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو(فائل فوٹو)۔
وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو(فائل فوٹو)۔

سندھ حکومت نے جامعات میں پرو وی سیز اور قائمقام وی سیز کی تعیناتیوں پر بڑا ایکشن لیا ہے۔

وزیر جامعات سندھ کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی سرکاری جامعات کا وائس چانسلر اپنی مرضی سے کسی کو پرو وائس چانسلر کا چارج نہیں دے سکے گا۔

وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو کے مطابق ہر تعیناتی کے لیے کنٹرولنگ اتھارٹی (وزیراعلیٰ سندھ) کی پیشگی منظوری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام وی سیز خالی اسامیوں کے لیے 3 سینئر پروفیسرز کا پینل مکمل ریکارڈ کے ساتھ سندھ حکومت کو بھیجیں گے۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر کی جانے والی تمام تعیناتیاں "غیر قانونی" تصور ہوں گی اور ایسی تعیناتیوں کو فوری طور پر منسوخ یا واپس لیا جا سکے گا۔

محمد اسماعیل راہو کے مطابق یہ اقدام جامعات کے انتظامی امور میں شفافیت اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تاکہ صرف میرٹ کے اصولوں کے تحت اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی جا سکیں۔

قومی خبریں سے مزید