اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر پیغامات میں کہا ہے کہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،حکومت اکیلے کرپشن کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتی، اجتماعی کوششوں کی ضرورت۔صدرمملکت نے کہا کہ کرپشن سے عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہےاور یہ وسائل کے ضیاع کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی متاثر کرتی ہے،آج ہم کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت احتسابی اقدامات کے نفاذ اورگورننس میں شفافیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔