وزیرٍ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورۂ چین کے دوران چینی کمپنی کے چیئرمین زی ہونگ شنگ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے فضائی آلودگی کے سدباب کے جدید ترین طریقہ کار پر گفتگوکی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے سدباب کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفد نے موسمیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔
دوسری جانب محکمۂ ماحولیات پنجاب اور چینی کمپنی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔
چینی کمپنی پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اشتراک کار کرے گی۔