• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام ایسا ہو کہ دور دراز اضلاع میں پوسٹنگ کو اعزاز سمجھا جائے، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) سروس ڈیلیوری کے فروغ اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ذاتی طور پر ہر صوبے کے دور دراز اضلاع کا دورہ کرنے کیلئے جامع پالیسی نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایک ایسے نظام کی ترقی پر زور دیا جہاں دور دراز کے اضلاع میں پوسٹنگ کو ایک اعزاز سمجھا جائے جس کا مقصد عدلیہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ایسی ذمہ داریوں کو جوش و خروش سے قبول کرے۔ سپریم کورٹ کے افسر تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دور دراز مقام پر انصاف کی فراہمی میں درپیش چیلنجوں کا جائزہ لینا ہے۔اسی وژن کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیر کو بلوچستان کے دور افتادہ ضلع جیوانی کا دورہ کیا۔ یہ دورہ چیف جسٹس کا پہلا باضابطہ سرکاری دورہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید