• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندر کی موج مستی بزنس مین کا نقصان کر گئی


بچوں کی انگریزی نظم 5 مَنکی جمپنگ آن بیڈ تو آپ نے سنی ہو گی، لیکن یہی منظر بھارتی شہر میں حقیقت اختیار کر گیا اور شہری کا ہزاروں کا نقصان ہو گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک بندر کو یوں ہی اچھلتے کودتے، موچ مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ بندر ایک پارکنگ ایریا کی چھت سے گاڑی کی چھت پر آ گرا، جس کے سبب پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی کی سن روف ٹوٹ گئی اور گاڑی کے مالک کا ہزاروں کا نقصان ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو شہر وارانسی کی ہے، جہاں چھت پر موجود بندر گاڑی کا سن روف توڑتا ہوا اس کے اندر جا گرا لیکن فوری باہر بھی نکل آیا اور آناً فاناً بھاگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وارانسی کے علاقے ویشویشور گنج میں پیش آیا تھا جہاں پارکنگ ایریا میں بزنس مین مکیش جیسوال کی گاڑی کھڑی تھیں۔