• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا بہت دور کی بات ہے: طلال چوہدری

بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے، طلال چوہدری - فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے، طلال چوہدری - فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے۔ 

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت پی ٹی آئی سے کام کی بات کرتے ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے مسائل شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہو جانا چاہیے تھی، یہ ان کی ذمہ داری تھی، سہیل آفریدی کو پہلے آنا چاہیے تھا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کےلیے اگر وزیراعلیٰ وفاق سے بات نہیں کرتے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر کے دروازے مذاکرات کےلیے آج بھی کھلے ہیں، ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان میں آنکھوں کی ایک سنگین بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جسے سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (CRVO) کہا جاتا ہے۔

یہ عارضہ عموماً عمر رسیدہ افراد میں پایا جاتا ہے اور اس کا تعلق دل اور خون کی نالیوں سے جڑے خطراتی عوامل جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی زیادتی، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے ہوتا ہے۔

ماہرینِ چشم کے مطابق CRVO اس وقت ہوتا ہے جب ریٹینا (آنکھ کے پردے) سے خون واپس لے جانے والی مرکزی رگ، جسے سینٹرل ریٹینل وین کہا جاتا ہے، بند ہو جاتی ہے، جو عموماً خون کے لوتھڑے (clot) کے باعث ہوتا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید