بھارتی فلمساز اور فلم دھڑک 2 کی ہدایتکارہ شازیہ اقبال نے فلم دھریندر کو شر انگیز اور مفسدانہ قرار دینے پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید اور سخت ردعمل کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا۔
واضح رہے کہ فلمساز شازیہ اقبال اس وقت تنازع کا مرکز بن گئیں جب انہوں نے ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر پر اپنا بےباک تبصرہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
اداکار رنویر سنگھ جنھوں نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا کی نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد، دھڑک 2 کی ہدایتکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بغیر نام لیے فلم کو شر انگیز اور مفسدانہ قرار دیا۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین نے انکے اس موقف پر دو اور دو جوڑ کر نتیجہ نکالا اور ان پر سخت تنقید شروع کر دی۔
شازیہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوریز پر فلم کا نام لیے بغیر دھریندر پر تنقید کی۔
انہوں نے لکھاکہ یہ کتنی شرا نگیز فلم ہے، یہ نہ تو چھپا ہوا اور نہ ہی غیر ارادی نفرت و تشدد کو ہوا دینا اس فلم کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ لیکن بہرحال ایک اچھی طرح بنی ہوئی فلم ہے۔ شاباش، انڈسٹری کے دوست بھائیو۔
ہاں البتہ اس بات پر خوشی ہے کہ آپ میں سے زیادہ تر اقلیتوں کے حوالے سے اپنی کھلی ہوئی بے حسی کو بھی نہیں چھپاتے۔