ملتان( سٹاف رپورٹر ) الپہ پولیس کو نواں بھٹہ اڈا بند بوسن سے محمد عاشق نے اطلاع دی کہ میرے بیٹوں محمد احتشام اور محمد اسفند نے گھر کا سامان برتن ،بسترے ،کپڑے وغیرہ کو آگ لگاکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے بیٹوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔