• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز چانگ کا ڈاکوؤں کیخلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا۔

صادق آباد میں امن و امان کی بدترین صورتحال پر ممتاز چانگ نے ویڈیو بیان جاری کیا اور ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صادق آباد میں ڈاکوؤں نے ان کے حلقے میں کار پر فائرنگ کرکے شہریوں کی کار کے ٹائر برسٹ کردیے اور 2 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔

ممتاز چانگ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز بھی ایک ڈرائیور کو قتل کرکے دوسرے کو اغوا کرلیا گیا۔

ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ صورتحال سنگین ہوگئی ہے اس وقت علاقے کے 9 افراد ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں پاک فوج میرٹ پر آپریشن کرے، صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکوؤں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں سے جان چھڑوائیں۔

قومی خبریں سے مزید