• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیرا اصغر کے گھر سے ملے سیمپلز کی رپورٹ سامنے آ گئی

حمیرا اصغر—فائل فوٹو
حمیرا اصغر—فائل فوٹو

کراچی کے فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

حمیرا اصغر کے گھر سے لیے گئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ آگئی، رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر سے 6 سیمپل اکٹھے کیے گئے تھے، یہ سیمپل جائے وقوع سے ملنے والے 5 پیالوں سے حاصل کیے گئے تھے۔

چھٹا سیمپل کچن میں رکھے نمک کا تھا، 5 پیالوں میں سے ملنے والا سفوف سمندری نمک ہے، گھر کے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندری نمک بدبو کو کم کرنے اور کیڑے بھگانے کے کام آتا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس سیمپلز کی رپورٹ سے تفتیش میں مزید پیش رفت ہو گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید