بھارتی پارلیمنٹ کی ایوان بالا (راجیہ سبھا) کی رکن اور بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے آپریشن سندور پر بحث کے دوران کہا کہ مجھے کنٹرول نہ کریں۔ انھوں نے سرکاری بینچ کے ارکان سے کہا کہ جب آپ بولتے ہیں تو میں مداخلت نہیں کرتی، تو براہ مہربانی آپ بھی بیچ میں نہ بولیں۔
واضح رہے کہ 77 سالہ جیا بچن سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور انھوں نے بدھ کو راجیہ سبھا میں مون سون سیشن کے موقع پر خطاب کیا۔
اس دوران ایک حکومتی رکن نے ریمارکس دیے جو سنے نہیں جاسکے، جس پر جیا بچن نے کہا میں اس پر توجہ نہیں دوں گی لیکن میرے کان تیز ہیں، میں اس بارے میں کیا کرسکتی ہوں، کوئی مدد نہیں کرسکتی۔
جیا بچن کے قریب ہی بیٹھی شیو سینا کی رکن پریانکا چترویدی مسکراتی نظر آئیں۔
جیا بچن نے کہا کہ اس آپریشن کو سندور نام کیوں دیا؟ خواتین کا سندور تو مٹا دیا گیا ہے۔ جس پر حکومتی ارکان نے مداخلت کی تو انھوں نے کہا یا تو آپ بول لیں یا میں بولوں گی۔