• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کمسن شاگرد کے اغواء و زیادتی کیس میں عدم شواہد پر قاری کو بری کردیا گیا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی نے 11 سالہ کمسن شاگرد کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں عدم شواہد کی بناء پر قاری کو بری کر دیا۔ 

عدالت نے کہا استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان اور شواہد میں تضاد ہے۔

پراسکیوشن کے مطابق جون 2023 میں ملزم نے اسکیم 33 سے گیارہ سال کے بچے کو اغواء کیا، بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ اُس کے دینی تعلیم دینے والے ٹیچر نے اسے اغواء کیا۔

پراسکیوشن کے مطابق ٹیچر اسے پنجاب لے گیا، تشدد کیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ 

عدالت نے کہا اس کیس میں کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے، مقدمہ دو دن کی تاخیر سے درج کروایا گیا۔ 

عدالت نے کہا مدعی کے مطابق اس نے مقدمہ میں ملزم قاری معین کو نامزد کیا، مقدمہ درج کرنے والے ڈیوٹی افسر کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا گیا۔ 

عدالت نے کہا بچے کے بیان کے مطابق دوسرے ملزمان بھی قاری معین کے ساتھ موجود تھے، میڈیکل رپورٹ میں کسی قسم کے زخم کا نشان نہیں ملا، لہٰذا تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو بری کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید