• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا

ملتان میں 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔

ملتان کے علاقے رشید آباد میں راہ چلتی 8 سال کی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو فائرنگ کر کے زخمی کر لیا ہے۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت  کرنے کا واقعہ تین دن قبل پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید