• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز قرض 5 فیصد شرحِ سود پر لیا گیا: وزارتِ خزانہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز قرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔

آئی ایم ایف کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید