سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید نے کہا ہے کہ رباء سے پاک معیشت کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
کراچی میں دوسری اسلامی کیپٹل مارکیٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال کے دوران اسلامک فنانسنگ میں حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی ہے۔
عاکف سعید نے کہا کہ ہم بینکنگ اور کیپٹل مارکیٹ سے لے کر تمام معاشی شعبوں میں اسلامک فنانس کی ترسیل کا اعادہ کرتے ہیں، گزشتہ سالانہ کانفرنس کے بعد پہلا اسلامک فن ٹیک، بروکریج ہاؤس قائم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سکوک سے حکومت اور سرمایہ کار دونوں استفادہ کر رہے ہیں، سکوک کے ذریعے اسلامک فنانسنگ کو مزید تقویت بخشنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
عاکف سعید نے کہا کہ گزشتہ سال کارپوریٹ سکوک میں 27 فیصد نمو ہوئی جو بڑھتی طلب کی عکاسی ہے، مقامی اور عالمی سطح پر اسلامک فنانس سے پائیدار معاشی نمو ہو گی۔