• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام اور کمزور کر رہی ہے: منظور کاکڑ

سینیٹر منظور کاکڑ — فائل فوٹو
سینیٹر منظور کاکڑ — فائل فوٹو 

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام اور کمزور کر رہی ہے۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے سینیٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے اداکار بدر منیر بیٹھا ہے۔

اُنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کی فیملی کے ساتھ آپ نے خود کیا کیا؟

رہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ کس ملک میں قیدی کو جیل سے نکالا جاتا ہے؟

 اُنہوں نے کہا کہ یہ صحیح نہیں کہ ایک شخص جیل میں بیٹھا ہو اور آپ ملک کو آگ لگا دیں۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبشلمنٹ سے اس لیے بات کرنی ہے کہ شاید وہ آپ کو پھر گود لے لے۔

قومی خبریں سے مزید