• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اسموگ کلین ٹاور کی تنصیب کا عمل جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اسموگ کلین ٹاور کی محمود بوٹی میں تنصیب کا عمل جاری ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمود بوٹی کا مقام فضائی آلودگی زیادہ ہونے کے باعث منتخب کیا گیا، اسموگ کلین ٹاور 21 دسمبر تک مکمل فعال کردیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ ٹاور ہوا سے زہریلے ذرات صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، اسموگ کلین ٹاور پورے ملک کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھکر میں 6، گجرات، خانیوال اور ملتان میں ایک ایک نان زگ زیگ بھٹے گرا دیے گئے جبکہ لاہور میں 6 اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں 10 صنعتی یونٹ سیل کر دیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید