مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آج شہداء ڈی چوک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریبات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی دعائیہ تقریب باغ ناران حیات آباد پشاور میں ہوگی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟
انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو لانے کے لیے ایوانِ صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بلاول زرداری شیروانی پہننے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔