کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ جنسی ہراسگی کے واقعے پر سیشن جج جنوبی کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صدر تھانے میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور غلط میسیجز بھیجے گئے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پہلے بھی ایسے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔