حکومتِ بلوچستان اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کر دیا گیا ہے، حکومت جی ایچ اے کے تمام مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایف آئی آر، شوکاز، 3 ایم پی او سمیت تمام تادیبی کارروائیاں ختم کرے گی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے اور تمام سروسز کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 10 روز سے جاری تھی۔