لاہور ضلع میں نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ضلع کے تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالجز پیر کو بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔