جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول اور فاروق ستار کی آج شام فضل الرحمٰن سے ملاقات متوقع ہے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال، سیاسی عدم استحکام اور مدارس رجسٹریشن کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی ترمیمی مسودے پر بھی گفتگو ہو گی۔
ایم کیو ایم کے ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی، اب اس پر کام شروع ہونا چاہیے، کوشش ہے مدارس رجسٹریشن اور بلدیاتی ترمیمی مسودے پر مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کر سکیں۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں اور بات چیت چلتی رہتی ہے، چاہتے ہیں مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر دیگر پارٹیوں سے بات چیت شروع کرے۔