• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم: 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سرکاری حج اسکیم میں 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہو سکیں، وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پورا کرنے کےلیے سر جوڑ لیے، حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کوٹہ دینے پر غور کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید