• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی جنرل کی دھماکے میں موت سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی


روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے بم دھماکے میں روسی جنرل آئیگور کریلوف ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے، ان کی ہلاکت سے چند لمحات پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس کی تصدیق امریکی میڈیا نے بھی کی ہے میں روسی فوج کے جنرل کی دھماکے سے قبل ایک عمارت سے باہر نکلنے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

ویڈیو میں دونوں افراد کو رہائشی عمارت سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں ایک باکس اور دوسرا بریف کیس نظر آرہا ہے، عمارت کے باہر دائیں جانب ایک اسکوٹر کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

روس کے تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دونوں افراد ایک الیکٹرک اسکوٹر میں نصب بم پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں افراد عمارت کے دروازے کے چند میٹر کے فاصلے پر کھڑی ایک گاڑی کی طرف جا رہے ہیں، جس کی  ہیڈلائٹس روشن ہیں۔ جیسے ہی وہ گاڑی کے قریب پہنچتے ہیں، دھماکہ ہوتا ہے اور اسکرین سفید روشنی میں بدل جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید