• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تیسرے بچے کی پیدائش پر 50 ہزار روپے، لڑکا پیدا ہونے پر گائے کا انعام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نے جنوبی بھارت میں گرتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید