• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: تمام اسٹیل و المونیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا آغاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا میں اسٹیل اور المونیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ آج سے شروع ہو گا۔

برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینالڈ نے کہا ہے کہ اسٹیل و المونیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف سے مایوسی ہوئی ہے، اپنے کاروباری مفادات کے لیے امریکا سے رابطہ رکھیں گے۔

جوناتھن رینالڈ کا کہنا ہے کہ تمام آپشنز کھلے رکھیں گے، قومی مفاد میں جواب سے نہیں ہچکچائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک سے امریکا درآمد ہونے والے اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف (ٹیکس) لگانے کے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں اسٹیل اور المونیم اپنے ملک میں بنانے کی ضرورت ہے، باہر ممالک سے منگوانے کی نہیں، یہ بہترین وقت ہے کہ ہماری صنعتیں امریکا واپس آئیں، ہم انہیں واپس لانا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صنعت کو دوست اور دشمن دونوں ممالک نے یکساں طور پر نقصان پہنچایا ہے، ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کے لیے ان چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید