• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونا: نشے کے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے موٹر سائیکلیں جلا دیں

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر پونا میں نوجوان نے نشے کے پیسے نہ ملنے پر سوسائٹی کے رہائشیوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ نوجوان کو رہائشیوں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

لڑکے کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹا رات 2 بجے گھر آیا اور اس نے نشے کے لیے پیسے مانگے، میں نے انکار کیا تو اس نے سوسائٹی کے رہائشیوں کی موٹر سائیکلوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہو گیا۔

حکام کے مطابق سوسائٹی میں کھڑی تقریباً 13 موٹر سائیکلیں جل گئیں تاہم کچھ ہی دیر بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماں اور دوسرے بیٹے نے ملزم کے کافی عرصے سے نشے کی لت میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید