• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق سے پہلی پرواز روانہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق سے پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دمشق کے ایئر پورٹ سے پہلی پرواز حلب کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

دمشق سے اڑان بھرنے والے طیارے میں صحافیوں سمیت 32 مسافر سوار ہیں۔

واضح رہے کہ دمشق ایئرپورٹ سے 8 دسمبر کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پہلی پرواز ہے۔

اس سے قبل 15 دسمبر بروز اتوار کی دوپہر سے شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود کھول دی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید