شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود اتوار کی دوپہر سے کھول دی۔
شام کی فضائی حدود کی بندش کے خاتمے کے بعد سے شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے،۔ اردن کے دارالحکومت امان سے بیروت کےلیے پہلی پرواز ایم ای اے 311 نے دمشق کے اوپر سے منزل تک سفر کیا۔
جس کے بعد بغداد، جدہ اور دیگر شہروں کےلیے پروازیں بھی شامی فضائی حدود سے گزریں۔ شام کی فضائی حدود ایک ہفتہ قبل شام میں بشارالاسد کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بند کی گئی تھی۔
شام کے صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار کروانے والی شامی ایئرلائن کے آخری طیارے نے اتوار کو الصبح دمشق ایئرپورٹ سے آخری ٹیک آف کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پرواز آر بی 9218 کے ذریعے سابق صدر بشارالاسد کو مقامی ایئربیس تک پہنچایا گیا تھا جہاں سے وہ روسی طیارے میں ملک سے فرار ہوئے۔
شام کی فضائی حدود کھولے جانے کے حوالے سے شامی وزیر ٹرانسپورٹ بہاء الدین شرم نے کہا کہ شام کے دو بڑے ایئر پورٹس دمش اور حلب بھی جلد پروازوں کیلئے بحال کیے جا رہے ہیں۔