• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 اور 18 دسمبر کو کیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ٹانک میں آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو ہلاک کیا۔ 

ضلع مہمند کے علاقے مامدگٹ میں سیکیورٹی فوسز نے تیسری کارروائی کی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید